my title page contents
نیوزنور کےادھر ادھر
شماره : 47300
: //
یورپی کمیشن :
کیٹالونیا کا ریفرنڈم غیرقانونی ہے

نیوز نور : یورپی کمیشن نےاسپین کے علاقے کیٹالونیا میں علیحدگی کے لئے ہوئے ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

یورپی کمیشن :

کیٹالونیا کا ریفرنڈم غیرقانونی ہے

نیوز نور : یورپی کمیشن نےاسپین کے علاقے کیٹالونیا میں علیحدگی کے لئے ہوئے ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  یورپی کمیشن کے ترجمان ’’الیکزنڈر وینٹرسٹین‘‘ نے اسپین کی مرکزی حکومت اور کیٹالونیا کے درمیان وساطت کے لئے کیٹالونیا کے مقامی عہدیداروں کی درخواست کے جواب میں کہا کہ اس معاملے میں کوئی ثالثی یا وساطت نہیں کی جائے گی ۔

 انہوں نے کہا کہ ثالثی اسی صورت میں ہوگی جب خود اسپین کے وزیراعظم یورپی یونین  سےثالثی کا کردار ادا کرنے کو کہیں گے۔

 یورپی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ 2004ء سے ہی یورپی یونین کی عاملہ کمیٹی نے اعلان کر رکھا ہے کہ اگر یورپی یونین کے کسی رکن ملک کا  کوئی علاقہ اپنی خود مختاری کا اعلان کرنا چاہے تو وہ خود بخود یورپی یونین سے نکل جائے گا ۔

 واضح رہے کہ کیٹالونیا کے علاقے میں ریفرنڈم یکم اکتوبر کو اسپین کی آئینی عدالت کی صریح مخالفت کے باوجود منعقد ہوا تھا۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر