my title page contents
اسلامی بیداری
شماره : 47301
: //
معروف پاکستانی اہلسنت اسکالر :
فتنہ قادنیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے

نیوز نور : پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اور ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ نے  کہا ہے کہ فتنہ قادنیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے۔

معروف پاکستانی اہلسنت اسکالر :

فتنہ قادنیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے

نیوز نور : پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اور ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ نے  کہا ہے کہ فتنہ قادنیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘  کی رپورٹ کے مطابق معروف مذہبی سکالر و ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ’’مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی‘‘ نے لاہور میں علماء کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فتنہ قادنیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے جس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ کلیدی عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو فی الفور فارغ کیا جائے کیونکہ  توہین رسالت کے قانون کو تبدیل کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حالات خراب کرنے میں قادیانیوں کا ہاتھ ہے اور جب تک قادیانیوں کو ان کے عہدوں سے فارغ نہیں کیا جاتا اسوقت تک ملک خداداد کے حالات ٹھیک نہیں ہونگے۔

موصوف مذہبی اسکالر نے کہا کہ قادیانیوں کی صوبائی و قومی اداروں میں بڑھتی ریشہ دوانیاں تشویشناک ہیں۔

مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید  کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر مسلمان کا پختہ ایمان ہے اور عالم کفر نے برصغیر کے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کیلئے قادیانیوں سے مرزا احمد قادیانی کو اپنا آلہ کار بنایا اسلئے  امت مسلمہ کو قانون ناموس رسالت اور قانون ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو اتحاد واتفاق سے ناکام بنانا ہوگا۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر