my title page contents
مسلکی رواداری
شماره : 47302
: //
جنرل احمد رضا پوردستان :
علاقائی ممالک اغیار کی موجودگی کے بغیر بھی خطے کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نے عمان کی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ خطے کے ممالک غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی کے بغیر بھی اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں  کیونکہ غیر علاقائي طاقتیں خطے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ’’احمد رضا پوردستان ‘‘نے عمان کی فضائیہ کے سربراہ ’مطر علی مطر ‘سے ملاقات میں کہا کہ خطے کے ممالک غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی کے بغیر بھی اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں کیونکہ غیر علاقائي طاقتیں خطے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔

انہوں نے ایران اور عمان کے درمیان باہمی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے بہت ہی اہم ہے ۔

انہوں  نے کہا کہ ایران کی فوجی توانائی صرف دفاعی نوعیت کی ہے اور ایران ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں کسی سے کوئي سمجھوتہ نہیں کرےگا۔

جنرل پودستان نے کہا کہ علاقائی ممالک غیر علاقائي طاقتوں کی موجودگی  کے بغیر بھی  اپنے مسائل اور اپنی مشکلات کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل کرسکتے ہیں کیونکہ خطے میں غیر علاقائي طاقتوں کی موجودگی خطے میں دہشتگردی کے فروغ اور عدم استحکام کا اصلی سبب ہے۔

 اس ملاقات میں عمان کی فضائیہ کے سربراہ نے خطے میں ایران کے مثبت اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمان ایران کے ساتھ  تمام شعبوں بالخصوص فوجی شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کا حواہاں ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر