my title page contents
اسلامی بیداری
شماره : 47303
: //
عراقی اہلسنت عالم دین :
فرقہ واریت کے سدباب اور وحدت کے فروغ کے لئے ٹی وی چینلز کا قیام وقت کی اولین ضرورت

نیوز نور : عراق کے معروف اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کے سدباب اور وحدت کے فروغ کے لئے ٹی وی چینلز کا قیام وقت کی اولین ضرورت ہے۔

عراقی اہلسنت عالم دین :

فرقہ واریت کے سدباب اور وحدت کے فروغ کے لئے ٹی وی چینلز کا قیام وقت کی اولین ضرورت

نیوز نور : عراق کے معروف اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کے سدباب اور وحدت کے فروغ کے لئے ٹی وی چینلز کا قیام وقت کی اولین ضرورت ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے معروف اہلسنت عالم دین ’’شیخ عبدالقادر آلوسی‘‘ نے بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ وحدت کے لئے پہلا قدم اٹھایا جا چکا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس سلسلے میں عملی اقدامات انجام دئے جائیں۔

انہوں نے عراق، شام، یمن اور دیگر ممالک میں داخلی اختلافات اور مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی عالم اسلام میں وحدت کی ضرورت تھی لیکن آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ مسلمان علمائے کرام اس سلسلے میں پہلے سے زیادہ جدوجہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ بعض اسلامی ممالک کہ جو فرقہ واریت کو فروغ دیتے ہیں انہیں چاہئے کہ زبانی نعرے لگانے اور دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے پہلے اپنی اصلاح کریں۔

شیخ آلوسی نے فرقہ واریت کے سدباب کے لئے اور وحدت کے فروغ کے لئے ٹی وی چینلز کے قیام پر زور  دیتے ہوئے مزید  کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم اقتصادی میدان میں بھی وحدت کے فروغ کے لئے جدوجہد کریں گے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر