my title page contents
دینی و مذھبی رواداری
شماره : 47304
: //
اطالوی ماہر و مصنف :
مشترکہ جامع ایکشن پلان یورپی سفارتکاری کی اہم کامیابی ہے

نیوز نور : ایک اطالوی ماہر و مصنف نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار نہیں کرنی چاہئے کیونکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان یورپی سفارتکاری کی ایک اہم کامیابی ہے۔ 

اطالوی ماہر و مصنف :

مشترکہ جامع ایکشن پلان یورپی سفارتکاری کی اہم کامیابی ہے

نیوز نور : ایک اطالوی ماہر و مصنف نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار نہیں کرنی چاہئے کیونکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان یورپی سفارتکاری کی ایک اہم کامیابی ہے۔  

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اطالوی ماہر و مصنف ’’ڈاکٹر پیستوری گانلو‘‘ نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹرویو میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران جوہری معاہدے کو مسترد کرنے کے احمقانہ خیالات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کی حماقت نہیں کرنی چاہئے کیونکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان یورپی سفارتکاری کی ایک اہم کامیابی ہے۔

انہوں نے اس سوال کہ اگر ٹرمپ ایران جوہری معاہدے کو منسوخ کردیں گے تو اُن کا اگلا قدم کیا ہوگا کے جواب میں کہا کہ امریکہ اور ٹرمپ کے نقطہ نظر سے ایسا لگتا ہے کہ وہ پابندیوں کا نیا دور اختیار کرینگے اور اپنے علاقائی اتحادیوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کرینگے۔

انہوں نے ایران کے تئیں امریکی کانگریس کے رویے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس بہت سے وجوہات کی بنا پر ایران کے تئیں ٹرمپ سے زیادہ عقابی صفات کی حامل ہے اور وہ جوہری معاہدے کو ثبوتاژ کرنے میں ٹرمپ کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے کو مسترد کرنے کے امریکی نقش قدم پر یورپی یونین نہیں چل سکتی ہے خاص طور اس وقت جب مشترکہ جامع ایکشن پلان کی افادیت سے سبھی باخبر ہیں اس وقت یورپی یونین جوہری معاہدے سے علیحدگی کی حماقت نہیں کرسکتی ہے۔

ڈاکٹر پیستوری گانلو نے مزید کہا کہ بہت سے یورپی ممالک ایران کے ساتھ اس وقت اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات معمول پر لارہے ہیں اور ایسے حالات میں جرمنی ، اٹلی، فرانس اور دیگر یورپی ممالک امریکی پیروی کر کے خطرہ مول لینے کی حماقت نہیں کرینگے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر