my title page contents
اسلامی بیداری
شماره : 47305
: //
حزب اللہ لبنان :
امریکی اقدامات سے حزب اللہ کی آپریشنل سرگرمیاں متاثر نہیں ہونگی

نیوزنور: لبنان کی  اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کےایک سینئر عہدیدار نے  امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے تحریک کےدورہنماؤں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر 12 ملین ڈالر کا انعام دئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ  امریکہ کے جھوٹے الزامات سے  حزب اللہ کی آپریشنل سرگرمیاں متاثر نہیں ہونگی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایسو سیٹیڈ پریس کے ساتھ ایک اعلیٰ حزب اللہ عہدیدار نے  امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے تحریک کےدورہنماؤں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر 12 ملین ڈالر کا انعام دئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ  امریکہ کے جھوٹے الزامات سے  حزب اللہ کی آپریشنل سرگرمیاں متاثر نہیں ہونگی۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کے اسطرح کے اقدامات کا مقصد تحریک مقاومت حزب  اللہ کو کمزور وبدنام کرناہے ۔

انہوں نے امریکہ پر تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کر تے ہوئے کہاکہ امریکہ ایسے ریاستوں ورژیموں کی حمایت کرتا آرہا ہے کہ دہشتگردی کی حمایت اورفائنا نسنگ جن کی تاریخ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ ممکنہ طورپر دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالے گا تاکہ  وہ حزب اللہ کو  دہشتگردی تنظیم قراردے۔

قابل ذکر ہےکہ امریکی محکمہ انصاف نے کل حزب اللہ کے رہنما تلال حمایا کی گرفتاری میں مدد دینے پر 7 ملین ڈالر جبکہ  فواد شکر  کی اطلاع دینے والے کیلئے  پانچ ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر