my title page contents
نیوزنور کےادھر ادھر
شماره : 47310
: //
افغان حکومت:
افغانستان کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں

نیوزنور:افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

افغان حکومت:

افغانستان کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں

نیوزنور:افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نےسحر نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہےکہ افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نےکہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے میدان میں افغانستان کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ جن ملکوں کو افغانستان میں دہشت گردی کا دائرہ پھیلنے پر تشویش ہے وہ افغان فوجیوں کی ٹریننگ اور انہیں ہتھیار فراہم کر کے افغان فوج کی تقویت کر سکتے ہیں-

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت اور فوج  کے پاس دہشت گردوں سے نمٹنے کی پوری توانائی ہے-

انہوں نے کہا کہ افغان فوجیوں کو صرف ہتھیاروں اورفوجی ساز و سامان کی ضرورت ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر