my title page contents
اسلامی بیداری
شماره : 47311
: //
ایرانی صدر:
سپاہ پاسداران ایران کے علاوہ عراقی، لبنانی اور شامی عوام کے دلوں کی بھی دھڑکن ہے

نیوزنور:اسلامی جمہوری ایران کے صدر نے کہاہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو نہ تنہا ایران میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ عراق، لبنان اور شام کے عوام کی بھی اس سے بے پناہ محبتیں ہیں۔

ایرانی صدر:

سپاہ پاسداران ایران کے علاوہ عراقی، لبنانی اور شامی عوام کے دلوں کی بھی دھڑکن ہے

نیوزنور:اسلامی جمہوری ایران کے صدر نے کہاہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو نہ تنہا ایران میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ عراق، لبنان اور شام کے عوام کی بھی اس سے بے پناہ محبتیں ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے تسنیم نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہےکہ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی  نے ایک بیان میں کہاکہ انقلابی گارڈ صرف ایرانی فوج کا ایک حصہ نہیں ہے بلکہ یہ ہر ایرانی کے دل کی دھڑکن ہے۔

انہوں نے کہا  کہ اگر امریکہ نے سپاہ پاسداران کے خلاف کوئی اقدام کیا تو یہ ان کی بہت بڑی غلطی ہوگی کیونکہ پاسداران انقلاب صرف ایک فوجی یونٹ نہیں بلکہ ایرانی قوم کی دلوں کی دھڑکن ہے، پاسداران انقلاب سے ایرانیوں کے علاوہ عراق، لبنان اور شام کے لوگ بھی بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ پاسداران نے نہ صرف ایران کی حفاظت کی ہے بلکہ بغداد اور دمشق کو بھی دہشت گردوں سے نجات دلایا ہے، سپاہ پاسداران نے کردوں کو بھی دہشت گردوں سے محفوظ رکھا ہے اور ان کا دفاع کیا ہے جس کی وجہ سے کردوں کے دلوں میں بھی سپاہ کے لئے بے پناہ محبتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران نے ہمیشہ سے مظلوموں کی حمایت کی ہے۔

ایرانی صدر نے کہاکہ امریکہ کم ازکم 20 سال تک داعش کو خطے پر مسلط کرنا چاہتا تھا لیکن سپاہ پاسداران نے تمام تر امریکی منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے جس کی وجہ سے امریکہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ  سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دے کر دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتاہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر