my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 50133
: //
معروف ملیشیائی سیاسی مبصر:
شام پر امریکہ کا حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے

نیوز نور14 اپریل /ملیشیا کے ایک معروف سیاسی مبصر نے شام پر امریکہ  اس کےفرانسیسی وبرطانوی اتحادیوں کے حالیہ حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن  ابھی بھی شام میں نظام حکومت کی تبدیلی پر عمل پیرا ہے۔

معروف ملیشیائی سیاسی مبصر:

شام پر امریکہ کا حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے

نیوز نور14 اپریل /ملیشیا کے ایک معروف سیاسی مبصر نے شام پر امریکہ  اس کےفرانسیسی وبرطانوی اتحادیوں کے حالیہ حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن  ابھی بھی شام میں نظام حکومت کی تبدیلی پر عمل پیرا ہے۔

  اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور کے ماہر اور جسٹس مونٹ کے سربراہ ’’چندرا مظفر‘‘نے شام پر امریکہ  اس کےفرانسیسی وبرطانوی اتحادیوں کے حالیہ حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن  ابھی بھی شام میں نظام حکومت کی تبدیلی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسکے اتحادیوں کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے  جسے ثابت ہوسکے کہ شامی حکومت نے غوطہ کے  دوما علاقے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ شام پر نئی جارحیت کے ذریعے امریکہ اوراسکے مغربی اتحادی علاقے اپنی شکست کی برپائی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے امریکہ اوراسکے اتحادیوں کو شام پر جارحیت کے تباہ کن نتائج کی باپت خربردار کرتے ہوئے کہاکہ اس خودمختار ریاست کے خلاف اسطرح کی کاروائی سے نہ صرف علاقہ بلکہ  پوری دنیا متاثر ہوگی۔

انہوں نے شام میں سرگرم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت اورانہیں مضبوط کرنے کے عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ  اس عرب ملک میں دہشتگردوں کی شکست اور دمشق اوراسکے اتحادیوں کی مسلسل پیروزی امریکی خواہشات کے منافی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ اورصیہونی رژیم کیلئےشام ایک اسٹریٹجک ملک ہے غاصب صیہونی رژیم جولان علاقے پر اپنے ناجائز قبضے کا تسلسل اور اس علاقے کے قدرتی وسائل پرا پنا  مکمل کنٹرول چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بنا کسی ٹھوس ثبوت کے اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر  شام پر امریکہ اوراسکے اتحادیوں کے میزائل حملے  ایک آزاد وخودمختارریاست کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام پر امریکی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کیلئے روس بھی پوری طرح تیار ہے اس لئے امریکی اقدامات ایک بھرپور علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کے تازہ ترین حملوں  میں سعودی عرب بلاواسطہ طورپر ملوث ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر