my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 50136
: //
اسلامی انسانی حقوق کمیشن برطانیہ کے سربراہ:
شام پر جارحیت کا سب سے زیادہ فائدہ صیہونی حکومت کو ہورہا ہے

نیوز نور14 اپریل /برطانیہ میں قائم اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے  امریکی قیادت میں شام پر  تازہ ترین  میزائل حملوں  کی پرزورالفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کی جارحیت  سے سب سے زیادہ فائدہ غاصب صیہونی رژیم کو ہونے والا ہے۔

اسلامی انسانی حقوق کمیشن برطانیہ کے سربراہ:

شام پر جارحیت کا سب سے زیادہ فائدہ صیہونی حکومت کو ہورہا ہے

نیوز نور14 اپریل /برطانیہ میں قائم اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے  امریکی قیادت میں شام پر  تازہ ترین  میزائل حملوں  کی پرزورالفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کی جارحیت  سے سب سے زیادہ فائدہ غاصب صیہونی رژیم کو ہونے والا ہے۔

  اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مسعود شاد جارحہ ‘‘نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں امریکی قیادت میں شام پر  تازہ ترین  میزائل حملوں  کی پرزورالفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کی جارحیت  سے سب سےزیادہ فائدہ غاصب صیہونی رژیم کو ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  شامی عوام اورحکومت میں پہلے ہی یہ خدشہ ظاہر کیاجارہا تھا کہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کو نجات دلانے اور  جنگ کے میدان میں طاقت کے توازن کو  ان کے حق میں بدلنے کیلئے مغرب اوراسکے علاقائی اتحادی شام کے خلاف  منصوبہ بندی کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ  شامی حکومت پر دوما میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات بے بنیاد اور  شام مخالف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہیں۔

انہوں  نے مغربی حکومتوں سے سوال کیا کہ کیوں شام کے قانونی صدر بشارالاسد  ایسے وقت میں اپنی فوج کو دوما میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دیں گے جب کہ وہ جنگ میں مسلسل کامیاب ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کے موجودہ صدر بین الاقوامی تعلقات وسیاست سے پوری طرح ناداں ہیں  اورشام کے خلاف ان کی جارحیت  اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی امن واستحکام کو درہم برہم کرنے کا امریکہ کا کس طرح کا کرداررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  شامی تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے چین وروس جیسی عالمی طاقتیں  امریکہ اوراسکے اتحادیوں کے برعکس  بحران شام کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے میں فعال ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ شام میں امریکہ اور اسکے یورپی وعلاقائی اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کو  شا م ،ایران اورحزب اللہ کے ہاتھوں نابود کیا جارہا ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر