my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 50138
: //
عمانی صحافی:
فلسطینی عوام کا صیہونیوں کے ہاتھوں قتل عام علاقائی امن واستحکام کی برقراری میں اہم رکاوٹ ہے

نیوز نور14 اپریل /عمان کے ایک معروف صحافی نے اس بات کے ساتھ کہ دنیا کی حریت وامن پسند عوام مشرق وسطیٰ علاقے خاص کر شام میں  امریکہ  ،اسرائیل گٹھ بندن دہشتگردی  کی مخالف ہے کہا ہے کہ ٹرمپ  اورصیہونی حکومت عرب جمہوریہ شام کے بحران کو حل کرنے کیلئے  جاری  کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمانی صحافی:

فلسطینی عوام کا صیہونیوں کے ہاتھوں قتل عام علاقائی امن واستحکام کی برقراری میں اہم رکاوٹ ہے

نیوز نور14 اپریل /عمان کے ایک معروف صحافی نے اس بات کے ساتھ کہ دنیا کی حریت وامن پسند عوام مشرق وسطیٰ علاقے خاص کر شام میں  امریکہ  ،اسرائیل گٹھ بندن دہشتگردی  کی مخالف ہے کہا ہے کہ ٹرمپ  اورصیہونی حکومت عرب جمہوریہ شام کے بحران کو حل کرنے کیلئے  جاری  کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’حاتم طائے‘‘نے اس بات کے ساتھ کہ دنیا کی حریت وامن پسند عوام مشرق وسطیٰ علاقے خاص کر شام میں  امریکہ  ،اسرائیل گٹھ بندن  دہشتگردی  کی مخالف ہےکہا  کہ ٹرمپ  اورصیہونی حکومت عرب جمہوریہ شام میں  کے بحران کو حل کرنے کیلئے  جاری  کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی حکومت نے شامی حکومت اور اسکی فوج پر  نفسیاتی و میڈیا جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

انہوں نے کہاکہٹرمپ نے شام پر آج حملہ کرکے علاقے میں کشیدگی کو  نئی سطح پر پہنچادیا ہے۔

انہوں نے  دہشتگردی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے  کردار کو انتہائی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کو دیگر ممالک کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،ترکی اوران کے مغربی اتحادی شامی تنازعے کے  خاتمے کے مخالف ہیں جبکہ  دمشق کے اتحادی روس اورایران سفارتکاری کے ذریعے اس تنازعے کو حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران دہائیوں سے علاقے میں دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار ہے جبکہ بعض علاقائی حکومتیں  مغرب کی حمایت سے  دہشتگردی کے پھیلاؤ  کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ان ممالک کو چاہئے کہ وہ  خطے کی عوام کا خون بہانے کے بجائے دہشتگردی کے پھیلاؤ کےروک تھام پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ علاقے کی صورتحال کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہاکہ تاریخی فلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی رژیم کا 70 سالہ قبضہ  علاقے میں قیام امن کی راہ میں سب بڑی رکاوٹ ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے  تل ابیب کی جارحانہ  وتباہ کن پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت انسانیت کے دشمن اور تمام فلسطینیوں  کو نابود کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ان کابہیمانہ قتل عام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کی ریاستی دہشتگردی  اورمظلوم فلسطینی عوام کے بہیمانہ قتل عام کے باعث آج مشرق وسطیٰ علاقے کو  بہت سے چلینجز کا سامنا ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر