my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 50142
: //
عراق کی صدر تحریک کے سربراہ:
شام پر حالیہ بربریت سے امریکی دہشت گردی عیاں ہوگئی ہے

نیوزنور16 اپریل/عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے شام پر امریکی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حالیہ حملےکو امریکی دہشت گردی کی واضح دلیل قراردیدیاہے۔

عراق کی صدر تحریک کے سربراہ:

شام پر حالیہ بربریت سے امریکی دہشت گردی عیاں ہوگئی ہے

نیوزنور16 اپریل/عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے شام پر امریکی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حالیہ حملےکو امریکی دہشت گردی کی واضح دلیل قراردیدیاہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر تحریک کے سربراہ ’مقتدا صدر‘نے شام پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ شام پر حالیہ جارحیت سے امریکی دہشت گردانہ پالیسی کھل کر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے اس حملے کے رد عمل میں عراق میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا  کہ عراق کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں امریکہ کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔

انہوں نے ان مظاہروں میں عراق کے شیعہ سنی اور مختلف آسمانی ادیان کے پیروکاروں کی شرکت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس مظاہروں کے ذریعہ دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم امریکی جارحیت کے سامنے خاموش نہیں رکھ سکتے۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اس مظاہروں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں اور شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے عراقی جھنڈے کے ساتھ شامی جھنڈے بھی اٹھائیں۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر