my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 50147
: //
عبدالباری اتوان:
دمشق پر حالیہ امریکی حملہ خطے میں واشنگٹن کے اثرورسوخ کے خاتمے کی علامت ہے

نیوز نور16 اپریل/عرب دنیا کے ایک مشہور سیاسی تجزیہ کار وروزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ واشنگٹن شام پر حالیہ میزائل حملوں کےذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں برُی طرح ناکام رہی  اور  یہ حملہ خطے میں امریکہ کے اثرورسوخ کے خاتمے  اور تسلط پسندی  کے خاتمے کی علامت ہے۔

عبدالباری اتوان:

دمشق پر حالیہ امریکی حملہ خطے میں واشنگٹن  کے اثرورسوخ کے خاتمے کی علامت ہے

نیوز نور16 اپریل/عرب دنیا کے ایک مشہور سیاسی تجزیہ کار وروزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ واشنگٹن شام پر حالیہ میزائل حملوں کےذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں برُی طرح ناکام رہی  اور  یہ حملہ خطے میں امریکہ کے اثرورسوخ کے خاتمے  اور تسلط پسندی  کے خاتمے کی علامت ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  اپنے ایک مختصر مضمون میں ’’عبدالباری اتوان‘‘نے کہاکہ واشنگٹن شام پر حالیہ میزائل حملوں کےذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں برُی طرح ناکام رہی  اور  یہ حملہ   خطے میں امریکہ کے اثرورسوخ کے خاتمے  اور تسلط پسندی  کے خاتمے کی علامت ہے۔

انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام پر  امریکہ ،برطانیہ اورفرانس کی حالیہ جارحیت  اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی اوراس کا اُلٹا اثر ان ہی ممالک پر ہوا ۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کی جارحیت سے  شامی صدر بشارالاسد کی مقبولیت میں اضافہ  ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کا یہ ناکام حملہ  شامی فوج کی طاقت اور امریکی صدر ٹرمپ کی ناکامی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کی جارحیت ممکنہ طورپر علاقے سے امریکی انخلا کا آغاز ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ،برطانیہ اور فرانس نے کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کربغیر کسی ثبوت کے آج صبح شام پر میزائلی حملہ کیا جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ یہ حملہ ایسے میں کیا گیا کہ جب شام کی فوج نے داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کو شکست دی تھی جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ اور اس کے بعض اتحادی داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کی شکست سے نہ فقط خوش نہیں ہیں بلکہ وہ ان دہشتگردوں کو بچانے کیلئے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے فرنٹ لائن کے ملکوں اور تحریکوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور شام پر حملہ بھی اسی لئے کیا گیا ہے۔

روس کی جانب سے امریکی حملوں پر اپنے ردعمل کے اظہار میں کہا گیا کہ امریکا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے شام پر امریکی اتحاد کا حملہ کھلی جارحیت ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر