my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 50149
: //
ایف بی آئی کے سابق سربراہ:
ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارتی منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں

 نیوز نور16 اپریل/ ایف بی آئی کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارتی منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔

ایف بی آئی کے سابق سربراہ:

ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارتی منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں

 نیوز نور16 اپریل/ ایف بی آئی کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارتی منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  آسٹریلوی ٹی وی  کےساتھ  انٹرویو میں امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ ’’جیمز کومی‘‘نےکہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارتی منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ جھوٹے، خواتین کی تحقیر کرنے والے اور اپنے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کے لیے بد نما داغ ہیں۔

جیمز کومی نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھولنے کی بیماری کے ابتدائی مراحل میں ہیں یا ذہنی طور پر کسی طرح بھی نا اہل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص دوسروں پر کڑی نظر رکھے اور ہر بات کا حساب کتاب رکھے وہ کسی طرح بھی معمولی ذہانت کا مالک نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کا ذہنی معائنہ ہوا تھا اوران پرخواتین کی جانب سے جنسی اسکینڈل کے الزامات بھی سامنے آئے تھے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر