my title page contents
استکباری دنیا
شماره : 50153
: //
جیمز جٹراس:
ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ تباہی کی طرف بڑھ رہاہے

نیوز نور16 اپریل/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہاہےکہ امریکہ اوراسکے مغربی اتحادی  نہ صرف شام بلکہ لیبیا ،عراق اوردیگر ممالک میں سالوں سے  داعش ،القاعدہ اوردیگر تکفیری گروہوں کی  حمایت کرتے رہے ہیں۔

جیمز جٹراس:

ٹرمپ کی قیادت  میں امریکہ  تباہی کی طرف  بڑھ رہاہے

نیوز نور16 اپریل/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہاہےکہ امریکہ اوراسکے مغربی اتحادی  نہ صرف شام بلکہ لیبیا ،عراق اوردیگر ممالک میں سالوں سے  داعش ،القاعدہ اوردیگر تکفیری گروہوں کی  حمایت کرتے رہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں جیمز جٹراس‘‘نےکہاکہ امریکہ اوراسکے مغربی اتحادی  نہ صرف شام بلکہ لیبیا ،عراق اوردیگر ممالک میں سالوں سے  داعش ،القاعدہ اوردیگر تکفیری گروہوں کی  حمایت کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  عرب جمہوریہ شام پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں امریکہ اوراسکے مغربی وعلاقائی اتحادی  دمشق حکومت کو کمزور کرنے کیلئے نئے بہانے تلاش رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے پاس  ایساکوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہے جسے ثابت ہوسکے کہ غوطہ کے دوما علاقے میں  مبینہ کیمیائی حملہ شامی فوج کی طرف سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عراق ،افغانستان اور لیبیا کی عوام کا قتل عام اوران ممالک کے امن واستحکام کو تباہ کرنے سے امریکہ کی علاقائی پالیسی واضح ہے ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ آزاد وخودمختارریاستوں  کی ارضی سالمیت وخودمختاری کی خلاف ورزی کرنا  امریکہ کی تاریخ رہی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ واشنگٹن کی قیادت میں حالیہ حملے سے امریکی سلطنت  مزید زوال کی طرف بڑھ گئی ہے۔

©newsnoor.com2012 . all rights reserved
خبریں،مراسلات،مقالات،مکالمے،مسلکی رواداری،اتحاد،تقریب،دینی رواداری،اسلامی بیداری،عالم استکبار،ادھر ادھر