نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ یمن جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتا

دوشنبه, ۱۰ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۴۵ ق.ظ


تحریک انصاراللہ:

 نیوزنور 10ستمبر/یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے جنیوا کے امن مذاکرات میں انصاراللہ کے وفد کو شامل ہونے سے روکنے کے لئے امریکی سعودی اتحاد کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتا۔

عالمی اردوخبررساں اداے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ ’’عبدالملک بدرالدین الحوثی‘‘ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ جنیوا کے امن مذاکرات کو ناکام بنانے کا سعودی اتحاد کا اقدام دانستہ رہا ہے جس کے لئے پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی مختلف سیاسی و اقتصادی طریقوں سے جنگ یمن سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اس لئے وہ جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ذریعے یمن جنگ کا آغاز کرایا تاکہ علاقے پر تسلط جمانے کا موقع مل سکے۔

سعودی اتحاد نے جو امریکی حمایت سے بنا ہے گذشتہ ہفتے انصاراللہ کے وفد کو صنعا ایرپورٹ سے جنیوا جانے کی اجازت نہیں دی اور یہ رخنہ اندازی ہی اس بات کا سبب بنی کہ جنیوا کے امن مذاکرات جو جمعرات کو شروع ہونے والے تھے، ملتوی کر دیئے گئے۔

یمن کی قومی حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ تمام تر اقدامات کی ہم آہنگی اور جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے مکمل آمادگی کے باوجود سعودی اتحاد نے انصاراللہ کے وفد کو لے جانے کے لئے عمان ایرلائنز کے طیارے کو صنعا ایرپورٹ پر اترنے نہیں دیا۔

بحران یمن کے حل کے لئے سیاسی مذاکرات کا عمل اب تک بارہا سعودی اتحاد کی خلاف ورزیوں کی بنا پر شکست سے دوچار ہو چکا ہے۔

یمن جنگ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی