نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے

میانمار کی فوج انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہوئی ہے

چهارشنبه, ۱۹ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۱۶ ق.ظ


اقوام متحدہ:

نیوزنور19ستمبر:اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے ہولناک جرائم کی نئی رپورٹ جاری کی ہے۔

 عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چار سو چوالیس صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں صوبہ راخین کے دیہی علاقوں میں میانمار کے فوجیوں اور انتہا پسند بدھسٹوں کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کے دستاویزی ثبوت شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں نے مین گئی  اور صوبہ راخین کے بہت سے دوسرے دیہاتوں پر حملہ کر کے مردوں کا قتل اور عورتوں اور بچوں کو جدا کرنے کے بعد انہیں دریا میں پھینکنے کے علاوہ بہت سے افراد کو زندہ جلا دیا تھا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے تفتیش کاروں نے اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد ایک بار پھر عالمی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار کی فوج کے سربراہ اور پانچ دیگر اعلی افسران کو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جنگی جرائم کا اصل مجرم قرار دے کر عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ قائم کرے۔

 اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے بھی سلامتی کونسل سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے ذمہ داروں کو عالمی فوجداری عدالت کے حوالے کرنے اور اس ملک کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میانمار

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی