نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:

سنچری ڈیل منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا

چهارشنبه, ۱۹ سپتامبر ۲۰۱۸، ۰۳:۳۹ ب.ظ


ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ:

نیوزنور19ستمبر:فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک حق واپسی مارچ جاری رہے گا۔

 عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس کی تیس سالہ جدوجہد کے بارے میں پہلی بین الاقوامی علمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ نے کہا کہ حق واپسی مارچ فلسطینیوں کی استقامت اور راہ نجات کی علامت ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک غزہ کا محاصرہ توڑ نہیں دیا جاتا۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے سوا حماس کا کوئی اور دشمن نہیں کیونکہ اس نے سرزمین فلسطین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

اسما‏عیل ہنیہ  نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو امت مسلمہ سے جدا کرنے کی غرض کی جانے والی کوششوں سے دشمن کو سینچری ڈیل جیسے ناپاک منصوبوں کو آگے بڑھانے کی شہہ ملی ہے تاکہ  فلسطین کے معاملے کو ہمیشہ کے لئے نابود کر دیا ہے۔

 حماس کے سربراہ نے واضح کیا کہ امریکہ کا سنچری ڈیل منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی