نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ آگوست ۱۸، ۱۱:۳۵ - موزیلاگ ..
    (:


ویٹرنز ٹوڈے کے منیجنگ ڈائریکٹر:

نیوز نور15 مئی /بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے یروشلم القدس امریکی سفارتخانہ منتقل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹرمپ کے پاس جو صدارتی اختیارات ہیں  ان کا کنٹرول مکمل طورپر صیہونی رژیم کے وزیر اعظم نیتن یاہو پر ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  ویٹرنز ٹوڈے کے منیجنگ ڈائریکٹر ’’جم ڈبلیو ڈین‘‘نے یروشلم القدس امریکی سفارتخانہ منتقل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹرمپ کے پاس جو صدارتی اختیارات ہیں  ان کا کنٹرول مکمل طورپر صیہونی رژیم کے وزیر اعظم نیتن یاہو پر ہے۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین اورفلسطین میں رونما ہونے والےواقعات کی کوریج میں مغربی میڈیا کے جانبدار کردار کی مذمت کرتے ہوئے  کہاکہ مذکورہ میڈیا  جعلی خبریں نشر کرکے  عوام کی رائے مغربی حکومتوں کے حق میں  تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے علاقائی عوام میں  مقاومت کی ثقافت کو عام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مقاومت کے بغیر  تبدیلی ناممکن ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  ٹرمپ کے صدارتی اختیارات کا کنٹرول نیتن یاہو کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی  بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرینگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے  شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز محاصرہ زدہ غزہ پٹی پر مقبوضہ   بیت المقدس میں  امریکی سفارتخانے کے منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں  فلسطینیوں نے شرکت کی تھی ۔

قابل ذکر ہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے  تازہ ترین فلسطینی تحریک میں  اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی