نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے

ایرانی قوم نا قابل شکست ہے

پنجشنبه, ۲۷ سپتامبر ۲۰۱۸، ۰۲:۴۱ ب.ظ


امام خامنہ ای:

ایرانی قوم نا قابل شکست ہے

 نیوزنور27ستمبر/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دفاع مقدس کی فلموں،ثقافتی اور ہنری آثار، مکتوب کے ترجموں اوردفاع مقدس کی یادوں کواجاگر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ایرانی قوم کی مجاہدت و ایمان اور اسی طرح ایرانی قوم کےنا قابل شکست ہونے کا پیغام دنیا تک پہنچ جائے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی ’’حضرت آیت اللہ العظمی امام  خامنہ ای‘‘نے  دفاع مقدس کے کمانڈروں، جانبازوں اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے ہنرمندوں سے ملاقات  میں  دفاع مقدس کو تسلط پسند طاقتوں کے مقابلے میں  طاقت کے توازن  میں نقش راہ قراردیتے ہوئے فرمایا کہ دفاع مقدس کے مجاہدوں نے اپنے عمل سے انصاف و معنویت سے عاری ایسی وحشی دنیا کی حقیقی تصویر پیش کی جس سے دنیا کے عوام کو بھی آشنائی ہونی چاہئیے۔

آپ نے جارح اور بعثی دشمن کے مقابلے میں ایرانی قوم کی غیر مساوی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دفاع مقدس کے دوران ایران کو کم ترین وسائل حتی خار دار تار استعمال کرنے کی  بھی اجازت نہیں تھی لیکن اس کے مقابلے میں ایران کے فریق کو جدید ترین ہتھیاروں حتٰی کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کیا گیا تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایسے میں آج کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق تہمت لگائی جا رہی ہے اور پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے  کہ جب ایران پرمسلط کی گئی جنگ کے دوران یورپی ممالک نے صدام کی حکومت کو کیمیائی ہتھیاردئے تاکہ فقط وہ جنگی محاذ پر ہی نہیں بلکہ شہروں من جملہ سردشت شہر پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرے۔

آپ  نے فرمایا کہ ایران پر اس وقت نہ فقط سیاسی اور اقتصادی پابندی تھی بلکہ ایران پر بیان دینے کی بھی پابندی تھی جس کی وجہ سے ایرانی عوام کی آواز سنائی نہیں دیتی تھی اس لئے کہ  صیہونی تسلط کے زیر اثر عالمی ذرائع ابلاغ ایرانی قوم کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرانس اور جرمنی کی جانب سے صدام کی بعثی حکومت کیلئے ہتھیاروں کی امداد ومدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ فرانس اور جرمنی کی قوم کومعلوم ہونا چاہئیے کہ ان کی حکومتوں نے 8 سالہ جنگ کے دوران ایران  کےخلاف کیا کیا۔

 آپ نے فرمایا کہ دنیا اب ایرانی قوم کے پاس تسلط پسند نظام کی رسوائی پر مبنی صاف و شفاف تصویر کونہیں دیکھتی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس کی اہمیت اور گہرے مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یورپ کے فلم فیسٹیول میں دفاع مقدس کی فلموں سے خوف کی وجہ سے دفاع مقدس کے فلموں کی نسبت کم کیفیت والی بعض ایرانی فلموں کو  دکھایا جاتا ہے اس لئے کہ  دفاع مقدس کی فلمیں تسلط پسند طاقتوں کی ماہیت کو آشکارا کرتی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی  امام خامنہ ای نےمزید فرمایا کہ جس طرح انقلاب کے آغازمیں سامراجی طاقتوں کی انقلاب کوشکست دینے کی کوشش ناکام ہوئی اور وہ پسپائی اختیارکرنے پر مجبور ہوئے اسی طرح اب بھی خدا پر توکل اور ہمت کے ذریعے اس سازش کوناکام بنا دیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی