نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:

نیٹو ممالک کی مداخلت شام کے خلاف ننگی جارحیت ہے

پنجشنبه, ۴ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۲:۰۲ ب.ظ


سرگرم روسی سیاسی کارکن:

نیوزنور 04 اکتوبر/روس کے ایک سیاسی سرگرم کارکن نے کہاہے کہ نیٹو ممالک کی مداخلت شام کے خلاف ننگی جارحیت ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’مارچن کولن‘‘نے کہاکہ نیٹو ممالک کی مداخلت شام کے خلاف ننگی جارحیت ہے۔

انہوں نے کہاکہ  بعض نیٹو ممالک کی طرف سے شام میں بے جا مداخلت بین الاقوامی قوانین کے  تحت ایک ننگی جارحیت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  ان ممالک کے شام میں  دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار ہونے کےد عوے ایک ڈھونگ ہے بلکہ حقیقت میں یہ ممالک شام میں دہشتگردوں کے حامی ہیں اور انہیں ماڈریٹ گروہ کے طورپر پیش کرکے انہیں تحٖفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام کی فوج نے ایران اورروس کی مدد سے  ملک کے ایک وسیع حصے کو مغرب اور علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں سے آزاد کیا ہے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی