نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے


شامی صدر:

شام کے چپے چپے کو دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے ہی دم لیں گے

 نیوزنور04اکتوبر/شامی صدر نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ عنقریب ختم ہونے والی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر’’ بشارالاسد ‘‘نے کہا کہ دہشتگردی کے جنگ کے خاتمے کے بعد شام عرب دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام پھر سے حاصل کر لے گا۔

انہوں نے عرب ذرائع ابلاغ کی جانب سے امریکی صیہونی اداروں کی فرمانبرداری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اور صیہونی ادارےتشہیراتی جنگ کے ذریعے مشرق وسطٰی کے ملکوں اور خاص طور سے شام کی ساکھ خراب کرنا چاہتے تھے تاکہ عوام حق اور باطل میں تمیز کرنے کے قابل نہ رہیں۔

موصوف صدرنے اپنے ملک میں جرائم پیشہ دہشتگردوں کے خلاف فوج کی پیشقدمی اورکامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کا چپہ چپہ دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا کر ہی دم لیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ شامی فوج نے ملک کے ایک بڑے حصے کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور وہ تکفیری دہشتگردی کے مقابلے میں عوام کا دفاع کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آزاد ہونے والے علاقوں کی تعمیر اور معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 شامی صدر بشار الاسد نےمزید کہا کہ بہت سے ممالک عنقریب دارالحکومت دمشق میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی