نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ:

 نیوزنور05اکتوبر/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا ہےکہ پاکستان کی ایک بڑی مذہبی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے مجلس وحدت اس ووٹ پر شدید تحفظات رکھتی ہے اور وزیراعظم اور وزارت خارجہ و وزارت انسانی حقوق سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ’’حجت الاسلام ناصر عباس جعفری ‘‘نے یمن پر مسلط جنگ کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں مظلوم یمنیوں کے خلاف ووٹ کرنے پر وزارت خارجہ اپنی پوزیشن واضح کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے سعودی امریکی اتحاد کی یمن  پر مسلط کردہ جنگ کو عالمی بے توجہی کی وجہ سے دنیا کی فراموش شدہ جنگ اور موجودہ دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ غریب ترین عرب ملک پر مسلط کردہ جنگ چوتھے سال میں داخل ہونے جا رہی ہےاور ملک کی تین چوتھائی آبادی کو پانی، غذا اور دوا کی شدید کمی کا سامنا ہےسمندری، زمینی اور فضائی محاصرے کی وجہ سے ملک کی 70 فیصد آبادی کا سب سے بڑا مسئلہ ایک وقت کی خوراک کی فراہمی ہےاور ناکہ بندی کی وجہ سے نہ صرف لاکھوں بچے غذا کی کمی کی وجہ سے مستقل  طور پرمعزور ہو چکے ہیں بلکہ دسیوں ہزار بے گناہ شہری فضائی حملوں کے نتیجہ میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے اس انسانی المیہ جس کا واضح ذمہ دار سعودی عسکری اتحاد ہے کی تحقیقات کی مدت میں توسیع کو کثرت رائے سے منظور کر لیا لیکن بدقسمتی سے پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دے کر بالواسطہ طور پر حملہ آور اتحاد کی حمایت کی ہے۔

موصوف سربراہ  نے کہا کہ نئی حکومت نے واضح موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے کسی تنازعہ کا فریق نہیں بنے گا جناب وزیراعظم عمران خان صاحب نے سعودی عرب کے دورہ کے دوران دئیے گئے انٹرویو میں صراحت سے کہا تھا کہ پاکستان کا کردار یمن مسئلہ میں مصالحت کنندہ کا ہوگا اور ان کی نگاہ میں اس مسئلہ کا عسکری حل موجود نہیں اور نہ ہی وہ عسکری حل پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے امت مسلمہ کے تمام تنازعات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کے پاکستان کے رول کا اعادہ بھی کیا تھا۔

حجت الاسلام ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کی ایک بڑی مذہبی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے مجلس وحدت اس ووٹ پر شدید تحفظات رکھتی ہے اور وزیراعظم اور وزارت خارجہ و وزارت انسانی حقوق سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہےکیونکہ یمن ایک اسلامی ملک ہےاور وہاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بقول تاریخ کا بدترین قحط ہے لوگ درختوں کے پتے کھانے پر مجبور ہیں، انسانی المیہ رونما ہو چکا ہےاور پاکستان کو عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے اس جنگ کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نےمزید کہا کہ یمن میں حوثی اور شافعی اتحاد یمنی سلامتی کا ضامن ہے اور وہ اپنی سرزمین پر فلسطینیوں کی طرح بیرونی جارحیت کے مقابل دفاع کر رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی