نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے

آل سعود کو عبرتناک شکست سے دو چار کر دیں گے

جمعه, ۵ اکتبر ۲۰۱۸، ۰۲:۴۶ ب.ظ


سیدعبدالمالک بدرالدین حوثی :

 نیوزنور05اکتوبر/یمن کی اسلامی مقاومتی تحریک  انصار اللہ کے سریکریٹری جنرل نے کہاہے کہ آل سعود کو عبرتناک شکست دیں گے اور کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مقاومتی تحریک  انصار اللہ کے سربراہ ’’ سیدعبد المالک بد ر الدین الحوثی نے کہا کہ آل سعود کو عبرتناک شکست دیں گے اور کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی قدرتی ذخائر اور دولت و ثروت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم ان کے ناپاک عزائم اور منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی طاغوتی طاقت کو اپنے اوپر مسلط ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم سعودی عرب اور امارات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

سیدعبدالمالک  بد ر الدین حوثی نے مزید کہا کہ دشمن نے مغربی ساحل کے محاذ پربڑی تعداد میں اپنی فوجیں جمع کی ہیں اور وہ الحدیدہ صوبہ پر قبضہ کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن یمنی عوام دشمن کے اس ناپاک منصوبے کو ناکام بنادیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ  مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے  اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی