نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے


 مصری قانون ساز:

 نیوزنور10اکتوبر/مصر کے ایک سینئر قانون ساز ورکن پارلیمنٹ نے  کہا ہے کہ عرب جمہوریہ شام مغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں پر حتمی فتح کے قریب ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’احمد امبابی‘‘نےکہاکہ عرب جمہوریہ شام مغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں پر حتمی فتح کے قریب ہے۔

انہوں نے مغرب اوران کے علاقائی اتحادیوں کے حمایت یافتہ تکفیری گروہوں پر شامی فوج کی فتوحات کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ شامی عوام  نے دشمنوں کے خلاف استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں شکست دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ،قطر ،امریکہ اوراسرائیل کے ہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مصر شام کی تقسیم کامخالف  ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ دونوں ممالک کےد رمیان سفارتی تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

 واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی