نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ آگوست ۱۸، ۱۱:۳۵ - موزیلاگ ..
    (:
  • ۸ جولای ۱۸، ۱۴:۲۰ - Siamak Bagheri
    :)


نیوزنور18مئی/سعودی عرب کے ولیعہد  کہ جس نے دورہ امریکہ کے دوران فلسطین کے خلاف بیانات دئے تھے اور یہودی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی امن قائم کریں یا چپ ہوجائیں امریکہ سے واپسی اور ریاض کے شاہی محل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سے لاپتہ ہیں اور انہیں کسی ٹی وی پروگرام میں بھی نہیں دیکھا گیا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی  ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کہ جس نے دورہ امریکہ کے دوران فلسطین کے خلاف بیانات دئے تھے اور یہودی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی امن قائم کریں یا چپ ہوجائیں امریکہ سے واپسی اور ریاض کے شاہی محل پر فائرنگ کے واقعے کے بعدسے لاپتہ ہیں اور انہیں کسی ٹی وی پروگرام میں بھی  نہیں دیکھا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کچھ روز سے منظرِ عام سے غائب ہیں اس کی وجہ سے کچھ اخبارات نے ان کی صحت سے متعلق خدشات ظاہر کیے ہیں لیکن میڈیا کے مطابق اکیس اپریل کو ریاض کے شاہی محل کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد سے ولیعہد محمدبن سلمان لاپتہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گی ہے کہ اکیس اپریل کو ریاض میں شاہی محل کے قریب گولیوں  اور دھماکوں کی آواز سنی گئی تھی سعودی حکام کے مطابق اکیس اپریل کو ریاض کے شاہی محل کے قریب ایک ڈرون کو بھی دیکھا گیا  سعودی حکام کے مطابق اس واقعے میں سعودی بادشاہ شاہ سلمان کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا ۔

 ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ولیعہد محمد بن سلمان زخمی ہوئے تھے۔

 ذرائع کے مطابق اپریل کے او اخر میں امریکہ کے نئے وزیر خارجہ مائیک پمپیو جب ریاض آئے تب بھی ولیعہد محمد بن سلمان کو ٹی وی پر نہیں دیکھا گیا تاہم سعودی حکام نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

مبصرین کا خیال ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ میں فلسطین مخالف بیانات کے بعد سے سعودی عرب میں منظرعام پر نہیں آئے اور وہ شاہی محل پر ہونے والے ایک حملے میں زخمی ہوگئے تھے لیکن اس خبر کی آزاد ذرائع سے ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے اور سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ بھی لاپتہ ولیعہد کے بارے میں خاموش ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی