نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


شیرین ہنٹر:

 نیوزنور19اکتوبر/جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں  سیاسیات کی ایک معروف پروفیسر نے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو بن سلمان کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے فوری طور اقدامات اُٹھانے چاہئے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں ’’شیرین ہنٹر‘‘نے کہا کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو بن سلمان کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے فوری طور اقدامات اُٹھانے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ خاشقچی کا مسئلہ امریکہ کیلئے ایک سنگین مسئلہ ہےاور اگر ٹرمپ انتظامیہ نے اس مسئلے پر خاموشی اختیار کی تو امریکہ کی ساکھ عالمی سطح پر مزید داغدار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خاشقچی کا کیس ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے کیونکہ انہیں اطلاعات کے مطابق بن سلمان کے حکم استنبول میں سعودی سفارتخانے میں قتل کیا گیا ۔

انہوں نے سعودی حکام کی  طرف سےمغرب کو دی جانے والی اس دھمکی کہ ریاض پر پابندی عائد کی گئی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کی صلاحیتیں محدود ہیں کیونکہ سعودی سلطنت کی سیکورٹی کا انحصار پوری طرح مغرب پر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کی طرف سے مغرب کو دی جانے والی جوابی کاروائی کی دھمکیاں محض کھوکھلے نعرے ہیں ۔

شیرین ہنٹر نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسکے مغربی اتحادیوں کو بن سلمان کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے عملی اقدامات کر نے چاہئے ۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی دو ہفتے قبل  ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے جانے کے بعد سے لا پتہ ہو گئے تھے اور ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شہر استنبول سے ہی ان کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جس پر ایذا رسانی کے نشانات بھی موجود ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمال خاشقچی کا نام سعودی حکومت کی مخالفت کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل رہا ہے اور وہ گرفتاری کے خوف سے ہی بیرون ملک زندگی بسر کر رہے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی