نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:

اسرائیلی آئرن ڈوم علاقے کا سب سے بڑا فراڈ ہے

جمعه, ۱۹ اکتبر ۲۰۱۸، ۰۳:۵۷ ب.ظ


اسرائیلی وئب سائٹ :

نیوزنور19اکتوبر/اسرائیل کے بدنام زمانہ جاسوسی ادارے موساد سے وابستہ  ایک ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ناقابل تسخیر کہلانے والا آئرن ڈوم سسٹم فلسطینیوں کے دیسی میزائلوں کے سامنے ناکام ہو گیا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بدنام زمانہ جاسوسی ادارے موساد سے وابستہ ویب سائٹ ’’دبکا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آئرن ڈوم سسٹم کا اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سسٹم اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے میزائلوں کو نہیں روک سکا اور اس نے اسرائیلی فوج کے کمزور نقاط کو واضح کر دیا ہے۔

مذکورہ ویب سائٹ نے بئرالسبع پر غزہ سے کیے جانے والے میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس غزہ میں میزائلوں کا پتہ لگانے میں بھی ناکام ہو چکی ہے۔

اسرائیلی ایئرواسپیس انجینئر اور اسرائیلی سیکورٹی نامی ایوارڈ حاصل کرنے والے ماہر موتی شیفر نے کہا ہے کہ آئرن ڈوم علاقے کا سب سے بڑا فراڈ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج عالمی سطح پر اس سسٹم کا پروپیگنڈا کر کے دنیا کے کئی ملکوں کو یہ سسٹم بیچ کر اربوں ڈالر کمانا چاہتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آئرن ڈوم سسٹم محض آواز اور روشنی کا ایک ڈرامہ ہے جو فلسطینیوں کے میزائلوں کا پتہ لگانے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتاہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی