نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


خطیب جمعہ تہران:

ایران کے سرحدی محافظوں کو اغوا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے

 نیوزنور 20اکتوبر/ تہران کے خطیب جمعہ نے ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ہاتھوں ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ’’ آیت اللہ سید احمد خاتمی‘‘ نے ایران کے سرحدی شہر میرجاوہ میں دہشتگردوں کے ذریعے ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کر کے انہیں پاکستان میں منتقل کئے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے حکومت  پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے دہشت گردوں سے سختی کے ساتھ نمٹے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے نے قتل و بربریت اور جرائم کا ارتکاب کرنے کے تعلق سے امریکا اور سعودی عرب کی ماہیت کو مزید آشکارہ کر دیا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے نے آل سعود حکومت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے کہا کہ امریکا آل سعود سے خطیر رقم وصول کر کے خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  خاشقجی کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آنے سے امریکا اور سعودی عرب پر کاری ضرب لگی ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اربعین حسینی مارچ کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم اور عظیم الشان اربعین حسینی مارچ پرشکوہ انداز میں ہونا چاہئے۔

بیس صفر المظفر مطابق تیس اکتوبر سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم ہے اس موقع پر عراق، ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں کے دسیوں لاکھ زائرین کربلائے معلی پہنچ رہے ہیں جو چہلم میں شرکت کرنے کے ساتھ عظیم الشان اربعین حسینی مارچ میں بھی حصہ لیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی