نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


رپورٹ:

 نیوزنور03نومبر/ایران جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پرعلحٰیدگی اختیار کرنے کے بعد اب امریکہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیر فورسز کے معاہدے سے بھی دستبردار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے یورپ اور امریکہ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پرعلحٰیدگی اختیار کرنے کے بعد اب امریکہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیر فورسز کے معاہدے سے بھی دستبردار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے یورپ اور امریکہ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرد جنگ کے بعد یہ معاہدہ جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کا سب سے پراثر قانون تھا امریکہ کی اس معاہدے سے دستبرداری نے امریکہ اور یورپی یونین میں مزید کشیدگی بڑھا دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل امریکہ ایران کے ساتھ جوہری پھیلاؤ کے معاہدے سے بھی دستبردار ہو گیا تھا جبکہ دیگر ممالک نے معاہدے کو برقرار رکھا لیکن اس پر بھی یورپ کی جانب سے اظہار برہمی کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ امریکی اقدام پر جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی دستبرداری کے باوجود اس معاہدے کو برقرار رکھا جائے گا اور اس بات کو نیٹومیں بھی اُٹھایا جائے گا جبکہ  فرانس نے بھی اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ اس معاہدے کے تحت کوئی بھی رکن ملک ایک دوسرے سے 500 سے 5,500 کلومیٹر کی حدود میں کوئی ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ جب سے امریکہ میں ٹرمپ بر سراقتدار آئے ہیں اس کے بعد سے امریکہ نے کئی عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے امریکہ گوشہ نشینی کا شکار ہوا اور حتی اس کے اتحادی بھی آہستہ آہستہ اس کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی