نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


امریکی روز نامہ:

 نیوز نور نومبر/ ایک امریکی روز نامے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملکی انتظامیہ کے اندر پوزیشن  کافی کمزور ہو گئی ہے

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی روزنامہ’’ واشنگٹن پوسٹ ‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی  کے قتل نے سعودی عرب  اور ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان  کی ساکھ کو کافی زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

اخبار نے لکھا  کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ  33 سالہ ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے سب سے بڑے حمایتیوں میں سے تھے تا ہم  انہوں نے بھی اس معاملے  پر ریاض کے مؤقف پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اخبار کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کو روکنے اور اس پر پابندیاں عائد کرنے کے معاملے میں ہچکچاہٹ سے کام لینے پر زور دینے والی خبر میں  واضح کیا گیا ہے کہ اس کے باوجود کانگرس میں ری پبلیکنز اور ڈیموکریٹس  کی بعض شخصیات نے سعودی انتظامیہ کے خلاف شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے اور  کئی  بزنس مینوں نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے ہاتھ پیچھے ہٹا لیے ہیں۔

اخبار کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملکی انتظامیہ کے اندر پوزیشن  کافی کمزور ہو گئی ہے اور شاہ سلمان پر اس حوالے سے دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ شاہ بن عبدالعزیز کے لندن میں مقیم بھائی پرنس احمد بن عبدالعزیز کے سعودی عرب لوٹنے کی خبروں نے تخت کے وارث کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو شہہ دی ہے۔

اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے  بن سلمان کی یمن میں خانہ جنگی، قطر پر پابندیوں اور لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کو اغواء کرنے کی طرح کے معاملات میں حمایت فراہم  کی تھی تا ہم خاشقچی کے قتل کے بعد صورتحال میں تبدیلی آئی ہے کیونکہ یمن میں مداخلت کے بارے میں  سعودی عرب پر عالمی رائے میں  پیدا ہونے والے رد عمل پر امریکہ نے  مسلسل ریاض کا دفاع کیا تھاتا ہم اب کی بار ایسا نہیں ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی