نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:

گذشتہ 40 سالوں سے امریکہ ذلت آمیز شکست سے دو چار

دوشنبه, ۵ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۱۴ ب.ظ


رہبر معظم انقلاب اسلامی :

 نیوزنور05نومبر/رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان گزشتہ 40 سالوں سے معرکہ جاری  ہے مگر اس معرکے میں امریکہ نے ہمیشہ شکست کھائی ہے اور ایران کو فتح حاصل رہی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب  اسلامی’’ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای‘‘نے تہران میں ہزاروں کی تعداد میں ایرانی طلبہ و طالبات کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ گزشتہ 40 سال سے اب تک ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ جاری ہے اور اسی دوران دشمنوں نے ملک کے خلاف مختلف اقدامات کئے۔

آپ نے  فرمایا کہ امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عسکری اور معاشی جنگ کے علاوہ میڈیا کے ذریعے یلغار کی مگر اس میں امریکہ کو ذلت آمیز شکست سے دو چار ہونا پڑا ہے۔

امام خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ کے ان تمام اقدامات کا مقصد صرف یہ تھا کہ سابق آمر شہنشاہ کے زمانے میں جو پوزیشن اسے حاصل تھی وہ دوبارہ حاصل کرے مگر وہ ناکام رہا۔

آپ نے فرمایا کہ اس بات میں جو اہم نکتہ ہے وہ یہ ہے کہ 40 سالوں کی اس کشمکش میں امریکہ نے ہمیشہ شکست کھائی اور ایران کے نصیب میں فتح لکھی گئی۔

آپ نے فرمایا کہ آج امریکی پوزیشن کو دیکھا جائے تو آئے روز اس کی طاقت میں کمی آرہی ہے اور آج کا امریکہ 40 سال پہلے والے امریکہ سے زیادہ کمزور نظر آرہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی  نے فرمایا کہ امریکہ کے نامور سیاستدانوں کا بھی یہی خیال ہے کہ امریکہ کی سافٹ پاور اب پرانی ہوچکی ہے۔

آپ نے فرمایا کہ براک اوباما کے دور میں بھی امریکی طاقت میں کمی واقع ہوئی مگر موجودہ صاحب کے دور میں تو ان کی کمزوری واضح طور پر نظر آرہی ہے۔

آپ نے فرمایا کہ امریکہ کی مضبوط ترین طاقت یعنی معیشت اور فوجی طاقت بھی زوال کا شکار ہے امریکی فوج بھی آج کل اُلجھن کا شکار ہے انہیں نہیں پتہ کہ کیا کرنا چاہئے امریکی افواج اپنے مقاصد پانے کے لئے بلیک واٹر جیسے بدنام زمانہ اداروں کی مدد لیتی ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ امریکی معیشت بھی زوال کا شکار ہے امریکہ 15 کھرب ڈالر کا مقروض اور ان کے سالانہ بجٹ میں 800 ارب ڈالر کا خسارہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ امریکیوں کی ایک واضح شکست یہ بھی ہے کہ وہ ایرانی نوجوانوں پر حاوی ہونے میں ناکام رہےاور امریکہ ایران کی نوجوان نسل کے مستقل اور خودمختار رہنے پر حاوی نہ ہوسکا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی نوجوانوں کے مستقل اور آزادی کی امنگ آج خطے کے دوسرے ممالک کے نوجوانوں تک پھیل گئی ہے یہاں تک امریکہ ہمیں دھمکا رہا ہے کہ اگر ان ممالک کے نوجوان طبقہ نے ہم پر حملہ کیا تو اس کی ذمے داری ایران پر عائد ہوگی۔

آپ  نے امریکی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ کی کیا مجال ہے کہ وہ ایران کو دھمکائے؟ ہماری کیا غلطی ہے کہ عراق، شام، لبنان، افغانستان اور پاکستان کے عوام اور نوجوان امریکیوں سے نفرت کرتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے مزیدیہ استفسار کرتے ہوئے فرمایا  کہ امریکہ کو کیوں یہ خیال نہیں کہ دنیا کی اقوام اس سے کیوں نفرت کرتی ہیں؟ مگر امریکہ جان لے کہ اس نے ہمیشہ غنڈہ گری کی، عوام کے حقوق کی پامالی کی جس کی وجہ سے آج دنیا بھر میں امریکیوں سے نفرت بڑھتی جارہی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی