نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


چینی میڈیا:

 نیوزنور05نومبر/چین کی ایک سرکاری نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے مقصد سے تیل پابندیاں عائد کردیں جس کی مخالفت میں دنیا کے اکثر ممالک اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’شن ہوا‘‘ نے اپنی ایک خصوصی تجزیہ رپورٹ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قدرتی ذخائر اور تیل برآمدات کے حوالے سے ایک بڑا ملک ہے لہذا ایران پر دباؤ نہ صرف اس کے لئے نقصان دہ ہوگا بلکہ اس صورتحال سے دیگر ممالک بھی متاثر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق  باوجود اس کے کہ امریکہ نے ایران سے تیل خریدنے والے تمام ممالک پر پابندیاں لگانے کا دعویٰ کیا تھا مگر آج وہ خود عالمی دباؤ کی خاطر 8 ملکوں کو استثنی دینے پر مجبور ہوگیا۔

چینی نیوز ایجنسی نے عالمی ماہرین کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ ایران پر امریکی پابندیاں با اثر ہوں اور نہ ہی امریکہ ایران کو جھکانے میں کامیاب ہوگا جبکہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باوجود ایران کے حالات بہتر ہوں گے۔

شن ہوا کے مطابق آج ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کی نوعیت میں  ماضی کے مقابلے میں زمین آسمان کا فرق ہےکیونکہ آج عالمی برادری ایران جوہری معاہدے کے حق میں ہے اور دوسری جانب بیشتر ممالک بھی ایسی پابندیوں کی مخالفت کررہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی