نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:


ایرانی اہلسنت عالم دین:

 نیوزنور05نومبر/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ وحدت کانفرنس کے فوائد میں سے ایک صہیونیزم کی شناخت اور اس کے ناپاک عزائم کو مسلم ممالک کے لیے آشکار کرنا ہے اور اسلام کے مشترک دشمن سے مقابلے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اہلسنت کے امام جماعت کے سربراہ ’’ آخوند عبد الرزاق ‘‘ نے وحدت کانفرنس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قرآن مجید کی اس آیت کہ إِنَّ هَٰذِهِ أُمَّتُکُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَ أَنَا رَبُّکُمْ فَاعْبُدُونِیعنییہ تمہاری اُمت اُمت واحد ہے اور میں تم سب کا پروردگار یکتا ہوں پس تم سب میری عبادت کرو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اُمت اسلامی میں وحدت ایجاد کرنا بزرگ ترین عبادت ہے۔

انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ کی بھی یہی سنت تھی کہ کسی عربی کو عجمی پراور کسی گورے کو کالے پر کوئی برتری حاصل نہیں ہے مگر تقوا اللہ کے نزدیک بلند ترین معیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر سال رسول اکرم ﷺ کی  ولادت کے موقع پر تمام دنیا سے شیعہ اور سنی علماء کو دعوت دی جاتی ہے تاکہ اسلام کی اساسی ثقافت کو فروغ دیا جائے اور علماء مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو اُجاگر کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وحدت کانفرنس کے فوائد میں سے ایک صہیونیزم کی شناخت اور اس کے ناپاک عزائم کو مسلم ممالک کے لیے آشکار کرنا ہے اور اسلام کے مشترک دشمن سے مقابلے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی