نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ اکتبر ۱۸، ۲۲:۱۵ - امیرحسین
    ((:

عالمی سطح پر امریکہ کمزور ہوتا جا رہاہے

سه شنبه, ۶ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۴۷ ب.ظ


 امریکی مسلم رہنما:

 نیوزنور06نومبر/امریکہ کے مسلم مذہبی رہنما اور تحریک امت اسلام کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی بھی جمہوری ملک نہیں رہا ہے بلکہ اس نے ہمیشہ سرمایہ دار اور طاقتور طبقے کی حمایت کی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مسلم مذہبی رہنما’’ لوئیس فرا خان‘‘ نے تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف پولیٹیکل سائنس میں ایک گول میز کانفرنس میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں امریکہ اس وقت دنیا پر اپنی بالادستی سے محروم ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کو حاصل آزادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں خواتین کو یہ آزادی ایک ایسے وقت میں ملی ہوئی ہے جب امریکہ اور یورپ میں عورتوں کو مردوں کے کھلونے اور تفریح کے اسباب کے طور پر دیکھا جاتا اور ان کا استحصال کیا جاتا ہے۔

موصوف سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایرانی عوام کو اس بات کی کوشش جاری رکھنی چاہئے کہ وہ دنیا کی بہتر قوم کے طور پر  پہچانے جاتے رہیں کہا کہ امریکہ صرف دھوکہ دینے کے لئے وعدہ کرتا ہے لیکن اس کے جواب میں ایرانی عوام کو چاہئے کہ وہ ملک کے اندر اور باہر متحد رہیں۔

امریکہ کی تحریک اُمت اسلام کے رہنما نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ واشنگٹن صرف مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے کہا کہ یمن میں بعض عرب ملکوں کے وحشیانہ حملوں پر امریکہ کی خاموشی کی وجہ جارح عرب ملکوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنا اور اسرائیل کے ساتھ ان ملکوں کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانا ہے۔

لوئیس فرا خان نے مزید کہاکہ امریکہ اور اسرائیل کو آج سب سے زیادہ خوف اسلامی جمہوریہ ایران سے ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر ایران کے خلاف جنگ چھیڑی گئی تو ایران پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی