نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ آگوست ۱۸، ۱۱:۳۵ - موزیلاگ ..
    (:


شامی صدر:

نیوزنور19مئی/شام کے صدر نے تہران اور دمشق کے درمیان اقتصادی تعاون کی سطح کو مزید بڑھانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام ایران سمیت تمام ان ممالک کے ساتھ جو کہ شامی خود مختاری اور اقتدار کا احترام کرتے ہیں اقتصادی اور معاشی روابط کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر’’بشار الاسد‘‘ نے ایرانی وزیر برائے شہری ترقی عباس آخوندی کے ساتھ  ہونےوالی ملاقات کے دوران کہا کہ شام ایران سمیت تمام ان ممالک کے ساتھ جو کہ شامی خود مختاری اور اقتدار کا احترام کرتے ہیں اقتصادی اور معاشی روابط کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے۔

ملاقات میں عباس آخوندی نے کہا کہ تہران دمشق میں قیام امن سمیت تمام شعبوں میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے اور ایران شام کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ایرانی وزیر برائے شہری ترقی کے دورہ شام کے موقع پر شامی وزیر خزانہ اور غیرملکی تجارت سمر الخلیل کے درمیان ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی