نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے


سلوواکیا کی کیمونسٹ  پارٹی کے سربراہ:

 نیوزنور ۱۷ نومبر/سلوواکیا کی کیمونسٹ پارٹی کے سربراہ نے امریکہ کی طرف سے فاسفورس بموں سے حملوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی سرزمین پر امریکی افواج کی جارحانہ کاروائیاں اس بات کا مظہر ہیں کہ امریکہ عالمی قوانین کا  احترام نہیں کرتا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’جوزف ہڑلیکا‘‘نے امریکہ کی طرف سے فاسفورس بموں سے حملوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی سرزمین پر امریکی افواج کی جارحانہ کاروائیاں اس بات کا مظہر ہیں کہ امریکہ عالمی قوانین کا  احترام نہیں کرتا۔

انہوں نے کہاکہ شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی غیر قانونی ہے کیونکہ  امریکہ کو دمشق حکومت یا اقوام متحدہ نے اس ملک میں  کسی بھی طرح کی فوجی کاروائی کرنے کی دعوت نہیں دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بحران شام کا واحد حل مذاکراتی ہے اوران کی جماعت عرب جمہوریہ شام کی قیادت اورعوام کی حمایت جاری رکھےگی۔

واضح رہے کہ روسی فوج نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ  امریکہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبہ دیرا زور میں فاسفورس بموں سے حملہ کیا۔

بیان میں کہاگیا کہ فاسفورس سفید بموں کا استعمال جینوا کینوشن کے مطابق ممنوع ہے۔

نظرات  (۱)

  • دستبند فانتزی
  • عالیه وبلاگتون 
    ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
    شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
    <b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
    تجدید کد امنیتی