نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۷ آگوست ۱۸، ۱۱:۳۵ - موزیلاگ ..
    (:


روسی عیسائی راہب :

نیوزنور21مئی/روس سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی راہب نے کہا ہے کہ  دنیا کے تمام مذہبی رہنماؤں من جملہ ویٹیکن کے پاپ کو چاہئے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر آواز بلند کریں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رضوی جوانوں کے میڈیا کی کاوشوں سے اراک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے’’ یوری کوال ٹمنیکوبسکی‘‘نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اپنے اہداف و مقاصد کے تحت ایران کی دعوت پر یہاں تشریف لایا ہوں تاکہ یہاں پر منعقد ہونے والی نشستوں اور میٹنگز میں فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت کر سکوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس مسئلے کی طرف متوجہ ہیں اورجس کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں چاہتے ہیں کہ قدس شریف کی سرزمین پر صلح برقرار ہونی چاہئے اور ہم اس سلسلے میں اپنی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے۔

یوری کوال ٹمنیکوبسکی نے کہا کہ عالمی سطح پر صلح برقرار کرنے میں بات چیت بہت ہی مؤثر ہے اور اس کام کے لئے ادیان کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی صلح برقرار رکھنے کے لئے تمام توحیدی ادیان کو متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہوگی چونکہ قدس ایک عالمی مسئلہ ہےاوراس لئے دینی رہنماؤں کو چاہئے کو وہ اپنی حمایت کا اعلان کریں۔

عیسائی راہب نے کہا کہ سیاستدان اگر زیادہ اثر و رسوخ چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ خشونت اور دہشتگردی جیسے مسائل کی نسبت زیادہ سے زیادہ رد العمل دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ عقیدہ رکھتا ہوں کہ ویٹیکن کے پاپ اور دیگر مذہبی رہنماوں  کہ جو خاص منصب کے حامل ہیں کو بلند آواز میں مقبوضہ فلسطین اور قدس شریف کی نسبت حمایت کا اعلان کرنا چاہئے۔

روس سے تشریف لانے والے عیسائی راہب نے بچوں اور غزہ کی مظلوم عوام کا بے دردی سے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یونانی سماج کو چاہئے کہ فلسطین اور غزہ کی مظلوم عوام کی بھرپور حمایت کریں کیونکہ  امریکی حکومت کے سفارت خانےکو قدس شریف منتقل کرنے کا نتیجہ مظلوم اور بے دفاع عوام کا قتل عام  ثابت ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعوں اور عیسائیوں کے درمیان ایک طرح کی فکر پائی جاتی ہے اور کوئی فرد بھی اس راستے پر چلنے کے علاوہ اپنے معنوی و روحانی اہداف و مقاصد تک نہیں پہنچ سکتا۔

روس کے عیسائی راہب نے کہاکہ میں نے اپنے شخصی اور فردی اعتقادات کا اظہار کیا ہے لیکن اُمید کرتا ہوں کہ اس کے ذریعے دنیا کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کی خاموشی کو توڑ سکوں اور انہیں فلسطین کی مظلوم عوام کے قتل پر ردالعمل کرنے پر تیار کر سکوں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی