نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
آرشیو
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۲۰ ژوئن ۱۸، ۱۴:۳۵ - Siamak Bagheri
    :)


روسی تجزیہ کار:

نیوز نور22مئی/روس کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے روس کی معروف شخصیات اورکمپنیوں پر  ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے نئی پابندی عائد کئے جانے کے نئے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  پابندیوں کے ذریعے روس کو  اقتصادی طورپر یورپ اورایشیا سے الگ کرنا چاہتا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’میخائیل گراچیو‘‘نے روس کی معروف شخصیات اورکمپنیوں پر  ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے نئی پابندی عائد کئے جانے کے نئے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  پابندیوں کے ذریعے روس کو  اقتصادی طورپر یورپ اورایشیا سے الگ کرنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  ان پابندیوں کا بنیادی مقصد روس اوریورپی یونین اور  روس اورچین کے درمیان تعلقات میں  شگاف پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ روسی حکومت کو امریکہ کے اس اقدام کا جواب  امریکی کمپنیوں اور شخصیات پر جوابی پابندیاں عائد کرکے نہیں دیناچاہئے بلکہ سب سے بہترین ردعمل امریکی سفارتکاروں کی ملک بدری ہے۔

انہوں نے کہاکہ  یورپی یونین کو اس دفعہ احساس ہوگا کہ امریکہ ایک قابل اعتماد تجارتی پارٹنر نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ظالمانہ اقدامات کے درمیان روس کے پاس یورپ کےساتھ   اپنے تجارتی وسفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کا بہترین موقعہ ہے وہ بھی ایسے وقت میں جب یورپی یونین   ایران کےساتھ تجارت  کرنے والی  اپنی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کی سفارتکاری  اس وقت سب سے نچلی سطح پر ہے اوروہ اپنے پرانے دوستوں سے کشیدگی مول لینے اورتعلقات منقطع کرنے کو تیار ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی