نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے


ٹرمپ:

نیوزنور23 نومبر/امریکی صدر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بغیر اسرائیل کا وجود باقی نہیں رہ سکتا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’یورو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے وجود کا دارومدار سعودی عرب میں شاہی نظام کے استحکام میں مضمر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب میں موجودہ شاہی نظام پر کوئی آنچ آئی تو اسرائیل کا وجود بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔

ٹرمپ نے مخالف صحافی خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے کردار کے بارے میں سی آئی اے کی رپورٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیا آپ اسرائیل کی نابودی کے خواہاں ہیں کیونکہ سعودی عرب کا کمزور ہونا اسرائیل کے خاتمے کے مترادف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سعودی عرب جیسا طاقتور اتحادی خطے میں موجود ہے اسرائیل کی نابودی کا خواب پورا نہیں ہو گا۔

ٹرمپ نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم طے شدہ قوانین اور معیاروں پر قائم رہے تو پھر دنیا میں ہمارا کوئی دوست باقی نہیں رہے گا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور دیگر اتحادیوں کے مفادات کے تحفظ کی خاطر سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سعودی ولی عہد بن سلمان کے خلاف سخت گیر اقدامات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

سعودیہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی