نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے


ایرانی جنرل :

 نیوزنور03دسمبر/ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی غلطی کی صورت میں امریکہ کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی  مسلح افواج کے اعلٰی ترجمان’’بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی‘‘ نے امریکی حکام کے ایران کے مخالف بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایوان اقتدار میں وارد ہونے والے والوں کو ایران کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے۔

 ایران کی مسلح افواج کے اعلٰی ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ذرہ برابر بھی غلطی تو انہیں ایسا طمانچہ رسید کیا جائے گا کہ وہ قیامت تک پشیمان رہیں گے۔

موصوف ترجمان نے یمن کی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام اور افواج طاقتور ہیں اور وہ مناسب ہتھیاروں سے لیس ہیں اور انہیں دوسروں کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام پوری بہادری کے ساتھ اپنے وطن کا دفاع کر رہے ہیں اور انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے حامیوں کو ناخوں چنے چبوا دیئے ہیں۔

 بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نےمزید کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور اسرائیل کو یمن کی جنگ میں کچھ ہاتھ نہیں آیا اور وہ اپنی خفت مٹانے کے لیے ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی