نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے

الہٰی قوانین کی مخالفت انسان کی نابودی کا سبب ہے

چهارشنبه, ۵ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۴۶ ب.ظ


آیت الله صدیقی:

 نیوزنور05دسمبر/ شہر تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہاہے کہ  دنیا الہٰی قوانین اور رسموں کی بنیاد پر ادارہ ہوتی ہے کہ ان رسومات و قوانین کی مخالف انسان کی نابودی اور بربادی کا سبب ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شہر تہران کے عارضی امام جمعہ’’ آیت الله کاظم صدیقی ‘‘نے شرح صحیفہ سجادیہ کے عنوان سے تہران یونیورسٹی کی مسجد میں منعقد ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسان کے اندر موجود سب سے بڑا خطرہ الہٰی قوانین کی مخالفت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تکوینی اور فطری ہدایت کی بنیاد پر پروردگارمتعال دنیا کا خالق اور اسے نظم و ضبط دینے والا ہے اور انسان الہٰی احکامات کی مخالفت کرکے اپنی نابودی اور ہلاکت کے اسباب فراہم کرتا ہے ۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے تاکید کی کہ  اگر کوئی قانون جاذبہ پر توجہ کئے بغیر خود کو چھت سے نیچے گرا دے یا میڈیکل کی نصیحتوں پر توجہ کئے بغیر زہریلا کھانا کھائے تو یقینا ناقابل تدارک نقصانات سے روبرو ہوگا قانون گزاری اور تشریع کے میدان میں بھی کچھ ایسا ہی ہےقانون سے فرار معاشرہ نقصانات سے روبرو ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ  قانون ہدایت ہے اور معاشرہ پر حاکم قوانین ہمارے لئے ہدایت ہیں قوانین پر توجہ نہ کرنے والے اور بے توجہی دکھانے والے یقیناً نقصانات سے روبرو ہوں گے فوجی قوانین میں فوجیوں کے جنرلز اور کمانڈرز کی پیروی میں مملکت کی تقدیر جڑی ہوتی ہے ۔

آیت الله صدیقی نے بیان کیاکہ اگر ایک کمانڈر کے ماتحت افراد اس کے احکامات کی خلاف ورزی کریں تو وہ خود کی اور ملک  دونوں کی نابودی کے اسباب فراہم کریں گے اورپروردگارعالم نے بھی انسانوں کی ہدایت کے لئے الہٰی سنت و رسومات کے عنوان سے قوانین بنائے ہیں ۔

انہوں نے اپنے بیان کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے کہاکہ دنیا الہٰی قوانین اور رسموں کی بنیاد پر ادارہ ہوتی ہے کہ ان رسومات و قوانین کی مخالف انسان کی نابودی اور بربادی کا سبب ہے جیسا کہ ایک فوجی کی اپنے مافوق اور کمانڈر کی مخالفت ملک کی نابودی کا سبب بنتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھرانے اور خانوادہ میں بھی ایک آدمی ذمہ دار ہوتا ہے سماجی ، خانوادگی ، سیاسی و دیگر قوانین  تمام کے تمام وہ مسائل ہیں جو انسان کی سعادت کا سبب بنتے ہیں اور ہرج و مرج کو روکتے ہیں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی