نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے


روسی وزارت خارجہ:

 نیوزنور06دسمبر/ روسی وزارت خارجہ  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی این ایف معاہدے کو امریکہ کے ذریعے معطل کردئے جانے کے اعلان کے باوجود روس اس معاہدے پر پوری طرح سے کار بند ہے

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس آئی این ایف معاہدے پر پوری طرح سے کاربند ہے اور اس پر عمل کررہا ہے ۔

 روسی حکام نے بارہا کہا ہے کہ اس معاہدے سے امریکہ کے ممکنہ طور پر نکل جانے سے پوری دنیا ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوجائے گی ۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ روس  امریکہ کے ساتھ ہوئےاس معاہدے کے نفاذ میں حائل سبھی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئےتیار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ عرصے قبل روس پر آئی این ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتےہوئے کہ دھمکی دی تھی کہ امریکہ اس معاہدے سے نکل جائے گا  امریکی وزیرخارجہ پمپیئو نے بھی منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن آئی این ایف معاہدے پر عمل درآمد کو ساٹھ روز کے لئے معطل کررہا ہے تاکہ ماسکو اس عرصےمیں اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے اور اگر روس نے ایسا نہ کیا تو امریکہ اس معاہدے سے نکل جائے گا ۔

واضح رہے کہ آئی این ایف معاہدہ انیس سو اسّی کے عشرے میں اس وقت کے امریکی صدر ریگن اورسابق سویت یونین کے سربراہ میخائل گورباچف کے درمیان ہوا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی