نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے


مجمع اسلامی العمل بحرین کے نائب جنرل سکریٹری:

 نیوزنور06دسمبر/ مجمع اسلامی العمل بحرین کے نائب جنرل سکریٹری نے قومی اسلامی یکجہتی کویت کے جنرل سکریٹری کے خلاف کویت عدالت کے حالیہ حکم پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسے ظالمانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجمع اسلامی العمل بحرین کے جنرل سکریٹری ’’شیخ عبدالله الصالح‘‘ نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں قومی اسلامی یکجہتی کویت کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین معتوق کو کویت عدالت کی جانب سے ۵ سال کی سزا سنائے جانے کو جلد بازی کا فیصلہ گردانتے ہوئے اس ظالمانہ قرار دیا ہے۔

مجمع اسلامی العمل بحرین کے نائب جنرل سکریٹری نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ المعتوق کے خلاف دئے گئے حکم کو باطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں سرزمین کویت کی معتدل شخصیت  قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ  قومی منافع و مصلحت کی رو پر قدم بڑھاتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ حجت الاسلام شیخ معتوق کے خلاف صادر ہونے والے حکم میں بیان کیا گیا ہے کہ حجت الاسلام شیخ معتوق پہلی صف اور هاشم فاضل دوسری صف کے ملزمین کو ۵ سال جیل سزا سنائی جاتی ہے اور ۵ سال کی مدت گذر جانے کے بعدمزید ۵ سال تک تحت نظر بندرکھنے کا حکم دیا ہے تیسری صف کے ملزمین سے لیکر ۱۳ ویں صف کے ملزمین تک ہر ایک کو ۳ سال سے لیکر ۱۳ سال تک کی سزائی سنائی جاتی ہے ۔

یاد رہے کہ کویتی عدالت نے تین سال پہلے بھی قومی آئین کی مخالفت » کے الزام میں حجت الاسلام شیخ معتوق کو گرفتار کئے جانے کا حکم دیا تھا اور انہیں ایک ہفتہ جیل میں رکھا گیا تھا مگر کویت کے شیعوں کے دباؤمیں آکر انہیں آزاد کردیا گیا تھا کویت وقف بورڈ نے اسی سال جیلیوں کو ٹارچر کئے جانے کے حوالہ سے حجت الاسلام شیخ معتوق کی تقریر کا بہانہ بنا کر مسجد امام حسین (ع) کو بند کرنے کا حکم صادر کیا اور اس مسجد میں ہر قسم کی نماز جماعت و سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کردی تھی ۔

واضح رہے کہ قومی اسلامی یکجہتی کویت کے جنرل سکریٹری اور مجمع جهانی اهل ‌البیت (علیهم السلام) سپریم کونسل کے رکن حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین معتوق ہمیشہ قومی سلامتی اور ملک کے ماحول کو معتدل بنائے رکھنے میں کوشاں رہے ہیں انہوں نے اس ملک کے شیعوں کو ہمیشہ پرسکون ماحول رکھنے کی تاکید ہے جبکہ بعض دیگر شدت پسند گروہ  ملک کے ماحول کو بگاڑنے کے باوجود حکومتی ڈھیل سے روبرو رہے ہیں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی