نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے


لبنانی وزیر خارجہ:

نیوزنور08دسمبر/ لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ ’’جبران باسیل ‘‘نے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے لبنان کے مواصلاتی سسٹم میں نفوذ اور جنوبی لبنان کی سرحد پر واقع کفرکلا کے عام شہریوں کو پیغام ارسال کر کے انہیں دھمکی دی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ میں لبنان کے مندوب سے کہا ہے کہ وہ لبنان پر جارحیت کے لئے صیہونی حکومت کی تیاری اور سیاسی و سفارتی یلغار نیز کفرکلا کے لوگوں کو پیغامات ارسال کر کے دھمکی دیئے جانے کے بارے میں اقوام متحدہ میں شکایت کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین سے ملنے والی لبنان کی سرحد پر واقع کفرکلا کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان پر حملہ کئے جانے کے بارے میں صوتی پیغامات ملے ہیں۔

یاد رہے کہ  صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی لبنان میں داخل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت قرارداد سترہ سو ایک کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔

اسرائیل

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی