نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے


مصری تجزیہ کار :

نیوزنور08نومبر/مصر کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار اورجامع الازہر یونیورسٹی کے پروفیسر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کےخلاف امریکی قرارداد مسترد کئے جانے کوایک اہم پیشرفت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے بجائے اقوام متحدہ میں فلسطینی سرزمینوں پر ناجائز قبضہ جاری رکھنے پر اسرائیل کی مذمت کی جانی چاہئے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’ابوسعادا‘‘نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کےخلاف امریکی قرارداد مسترد کئے جانے کوایک اہم پیشرفت قراردیتے ہوئے کہا  کہ حماس کے بجائے اقوام متحدہ میں فلسطینی سرزمینوں پر ناجائز قبضہ جاری رکھنے پر اسرائیل کی مذمت کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ تاریخی فلسطینی سرزمینوں پر نصف صدی سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ہے جس کی عالمی برادری کو مذمت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی تحریکیں خاص کر حماس اسرائیل کے ناجائز قبضے لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی دہشتگردی اور توسیع پسندی کی مذمت کرے۔

واضح رہےکہ امریکہ نے جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے خلاف اپنی قرارداد پاس کرانے کی بھرپور کوشش کی لیکن امریکی قرارداد نامنظورکردی گئی۔

فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت حماس نے اقوام متحدہ میں  امریکی قرارداد مسترد کئے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ پیشرفت امریکہ اورصیہونی حکومت کے منھ پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہاکہ  عالمی برادری نے فلسطینی  استقامت کے خلاف امریکی منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی