نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسٹریٹجک امور کے شامی ماہر:

نیوزنور 29دسمبر/اسٹریٹجک امو رکے ایک شامی ماہر نے کہا ہے کہ شام سے امریکی افواج کو نکالنے کا فیصلہ کرکے واشنگٹن نے مقاومتی محور کی پیروزی کو تسلیم کیا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’گوسان یوسف‘‘نےکہاکہ شام سے امریکی افواج کو نکالنے کا فیصلہ کرکے واشنگٹن نے مقاومتی محور کی پیروزی کو تسلیم کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسطرح کے فیصلے سے امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی قیادت ،ایران اورحزب اللہ کی فتح کو تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام اوراسکے اتحادیوں کی استقامت کی باعث آج امریکہ  اپنا شام مخالف مؤقف تبدیل کرنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام کے جنوب ،شمال اور حلب صوبے کے ۹۰ فیصد علاقوں کو شام اوراسکے اتحادیوں نے دہشتگرد گروہوں سے آزاد کرایا ہے اور اس وقت مقاومتی فورسز شمال مشرقی شام کو باقی بچے دہشتگردوں سے آزاد کرانے کیلئے آپریشن کی تیار ی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ دنوں میں مقاومتی فورسز شام کے شمالی علاقوں میں داخل ہوکر ان علاقوں کو دہشتگردوں اورامریکہ کے حامی عناصر سے آزاد کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کو شام سے فرار ہونے پر مجبو رکردیاگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو شام اپنے فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ  شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مسئلہ کوئی عجیب بات نہیں ہے اس لئے کہ وہ چھ ماہ قبل ہی یہ اقدام کرنے والے تھے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی