نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ عراقی قوم کا کھلا دشمن ہے

دوشنبه, ۳۱ دسامبر ۲۰۱۸، ۰۳:۱۲ ب.ظ


عراقی اعلیٰ انقلابی کونسل کے سربراہ:

نیوزنور31دسمبر/عراق کی اعلٰی انقلابی کونسل کے سربراہ نے کہا ہےکہ امریکہ نے ہمیشہ عراق اور عراقی عوام کے لئے مشکلات پیدا کی ہیں ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اعلٰی انقلابی کونسل کے سربراہ ’’حجت الاسلام ہمام حمودی‘‘ نے اپنے ایک میں کہا کہ عراق سے امریکی فوجی فورا نکل جائے مزید ان کو عراق میں موجود رہنا قابل تحمل نہیں ہے ۔

انہوں نے عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی سے عراق میں موجود امریکی فوج کی تفصیل عوام تک پہوچانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں موجود امریکی فوج کی تعداد ، عراق میں امریکی  فوجی اڈوں اور ان کے اغراض و مقاصد سے عراقی قوم کو آگاہ کریں ۔

عراق کی اعلٰی انقلابی کونسل کے سربراہ نے عراقی وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات نہ کرنے کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراقی وزیر اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ عراق کے دوران بین الاقوامی پروٹوکول کے دائر سے باہر ملاقات نہ کر کے عراقی عوام کے سر کو بلند کر دیا ہے ۔

حجت الاسلام حمودی نےمزید امریکہ کو عراقی قوم کا  کھلا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ عراق اور عراقی عوام کے لئے مشکلات پیدا کی ہیں اور دہشتگردی کا مقابلہ عراقی عوام کے جوانوں نے کیا اور آج بھی عراقی عوام کے فرزندملک کو درپیش ہر خطرے کام مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بغیر عراقی حکومت کے اجازت و خبر کے خاموشی سے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈے کا دورہ کیا تھا جس کے خلاف عراق کی عوام و حکومت نے بھی مذمت کی ہے اور اس ملک سے عراقی فوج کی واپسی کی مانگ میں شدت بڑھ گئی ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی