نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

فلسطینی قوم قریب مستقبل میں فتح سے ہمکنار ہوگی

سه شنبه, ۱ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۰۷ ب.ظ


امام خامنہ ای:

رہبر معظم انقلاب اسلامی  حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام  خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ فلسطینی عوام کی طاقت میں کوئی خلل نہیں آئے گا اور اللہ کے فضل سے انہیں مستقبل میں حتمی فتح نصیب ہوگی۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی ’’حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای‘‘ نے تہران میں فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے وفد کے اراکین کے ساتھ ایک ملاقات میں فرمایا کہ فلسطینی عوام کی طاقت میں کوئی خلل نہیں آئے گا اور اللہ کے فضل سے انہیں مستقبل میں حتمی فتح نصیب ہوگی۔

آپ نے فرمایا کہ مسئلہ فلسطین میں مقاومت  ایک  واضح پہلو ہے اور اگر فلسطینی قوم مقاومت کے راستے پر گامزن رہیں گے تو کامیاب ہوں گے تاہم اللہ رب العزت کے فضل سے صہیونیوں کے خلاف فلسطینی عوام نے اب تک مقاومت کی ہے اور انہوں نے کامیابی سے اس عمل کو جاری رکھا ہوا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ فلسطینی عوام کی ایک اصل کامیابی یہ تھی کہ جب عرب ملکوں کی افواج قابض صہیونیوں کو شکست نہ دے سکے تو فلسطینی قوم اور وہاں کی مقاومتی تنظیموں نے صہیونیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور اللہ کے فضل و کرم سے فلسطینی عوام کو مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

امام  خامنہ ای نے فرمایا کہ حالیہ برسوں میں فلسطینی عوام کی مسلسل کامیابیوں کی اصلی وجہ مقاومت ہے لہذا جب تک فلسطینی مقاومت کا سلسلہ جاری رہے  گا تو ناجائز صہیونی ریاست مزید زوال کی طرف جائے گی۔

آپ نے مزیداسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سامراج قوتوں کے دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ فلسطین کی حمایت ہمارا دینی، اخلاقی اور عقلانی فرض ہے لہذا سامراجی قوتوں کا دباؤ ہمیں اس فرض کو نبھانے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی