نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


لبنانی تجزیہ کار:

 نیوزنوریکم جنوری/ لبنان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ دارالحکومت بیروت میں آئندہ ہونے والے  عرب لیگ کے اقتصادی اجلاس میں عرب جمہوریہ شام کی عدم موجودگی ایک اسٹریٹجک غلطی ثابت ہوگی۔

 عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حسین الحسین‘‘نےکہاکہ دارالحکومت بیروت میں آئندہ ہونے والے  عرب لیگ کے اقتصادی اجلاس میں عرب جمہوریہ شام کی عدم موجودگی ایک اسٹریٹجک غلطی ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ عرب ممالک دمشق میں اپنے سفارتی خانے کھول کر شام کےساتھ اپنے تعلقات بحال کررہے ہیں اس لئے لبنان جو اس مذکورہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے  میں شام کو بھی مدعو کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس میں تمام عرب ممالک کو مدعو کیا جانا چاہئے اس اجلاس میں ان کی شرکت کا مسئلہ خود ان پر ہی ڈال دینی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ شام لبنان کا قریب ترین ہمسایہ ہے  اوراس ملک میں  رونما ہونے والے واقعات کا ہمارے ملک پر براہ راست اثرپڑتا ہے اس لئےمیرا ماننا ہے کہ بیروت اجلاس میں شام کو بھی مدعو کیا جانا چاہے۔

انہوں نے کہاکہ آج ہم اس بات کا مشاہدہ کررہے ہیں کہ عرب ممالک شام میں اپنے سفارتکانے کھول رہے ہیں عرب لیگ میں شام کی واپسی کی باتیں ہورہی ہیں  میرا لبنانی حکام سے یہ سوال ہے کہ شام کا بائیکاٹ کرنا کیا لبنان کےقومی مفادات کے برعکس نہیں ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی